انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 19 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز دو جزیروں پر ہونے والی موسلا دھار بارش سے سات اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کے مطابق مشہور سیاحتی مقام بالی میں 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جب کہ دیگر اموات مختلف اضلاع میں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ تقریباً 500 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے پیشگوئی کی ہے کہ جمعہ سے پیر کے دوران بالی سمیت کئی صوبوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!