زرمبادلہ ذخائر دگنا ہوگئے،مہنگائی کی شرح 60 سالوں کی کم ترین سطح پر آگئی : وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60 سالوں میں کم ترین سطح پر آگئی ہے اور  زرمبادلہ ذخائر دگنا ہوگئے۔

نہروں کا معاملہ: سندھ کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

 

ہارورڈ یونیورسٹی میں خطاب کرتےہوئےمحمد اورنگزیب  نے کہا کہ قرضوں میں کمی کےلیےمالیاتی ذرائع میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی جب کہ نجکاری سےہرسال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے۔

وزیر خزانہ نےکہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 60  سالوں میں کم ترین سطح 0.7 فیصد پر ہےجبکہ زرمبادلہ ذخائر دگنے  ہوگئے اور روپےکی قدر میں 3 فیصد اضافہ ہوا۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مارچ 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سےزیادہ رہا،بیرونی سرمایہ کاری میں 44 فیصداورآئی ٹی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنےکا امکان ہے۔

Back to top button