وزیرداخلہ کی چینی صدرسے ملاقات،چینی باشندوں کی سکیورٹی سےآگاہ کیا

وزیرداخلہ محسن نقوی نےچین کےصدر شی جن پنگ سےملاقات کی اورپاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کےحوالے سے انہیں بریفنگ دی ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ سےسٹیٹ بینکویٹ کےدوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات اور کی۔

محسن نقوی نے چین کے صدر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشتگردی کیخلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نےبیجنگ میں چین کے عظیم عوامی ہال پہنچے جہاں چین کے صدر نے ان کا استقبال کیا۔چین کی مسلح افواج کے چاک وچوبند دستے نے صدرمملکت کوگارڈ آف آنردیا اور پاکستان اورچین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

صدر شی جن پنگ اورصدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں پر تیزی پر بات ہوئی۔ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور  دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ  شراکت داری کے دائرہ کار کومزید وسعت دینےکے مواقع پر بات چیت کی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ  پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں پھر کسی اور کے اتحادی ہیں کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔چین پاکستان کی سرحدیں ایک جبکہ باقیوں کی ہزاروں کلومیٹردور ہیں لہٰذا یہ کہنا کہ پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا۔

Back to top button