اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے او آئی سی اجلاس کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بغداد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ناگزیر ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Back to top button