امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی، 6 بچے بھی شامل
ٹیلاہاسی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین زخمیوں کی حالت تشویشناک، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے سے قبل افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیلاہاسی میں فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔
امریکی پولیس حکام کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ سے قبل کچھ افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات سامنے لانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے سلسلے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
