ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ تجارت سے صاف انکار

ترکیہ کا اسرائیل کے ساتھ تجارت صاف انکار،تجارتی تعلقات مکمل طورپرمنقطع کردیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ترک ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ نے اسرائیل سے اپنی تمام تجارت روک دی ہے اور آج سے اسرائیل سے تمام درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

 اسرائیل کی جانب سے  ترکیہ کے اقدام پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے اسرائیلی درآمدات و برآمدات کے لیے بندرگاہیں بند کر کے ترک صدر اردوان تمام معاہدے توڑ رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ڈکٹیٹر کا رویہ ایسا ہی ہوتا ہے، اسرائیل دیگر ممالک سے تجارتی تعلقات بنائے گا اور مقامی پیداوار پر توجہ دے گا۔

ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا اب تک سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان تک اسرائیل کو بعض مصنوعات برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

Back to top button