سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی ،فیصلہ آگیا

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں  نہیں ملیں گی،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ چار ایک کے تناسب سے جاری کیا گیا۔ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں، قانون کی خلاف ورزی اور پارٹی فہرست کی ابتدا میں فراہمی میں ناکامی کے باعث سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں،سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کیلئے لسٹ جمع نہیں کرائی،ساتھ ہی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ مخصوص نشستیں خالی بھی  نہیں رہیں گی

مخصوص نشستیں  متناسب نمائندگی کے طریقے سے دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن نے تمام خالی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو الاٹ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم اور جو یو آئی ف کو دینے کی درخواست منظور کی ہے۔

اختلافی فیصلے میں کہا گیا کہ  متناسب نمائندگی کی بنیاد پر باقی جماعتوں کو نشستوں کی تقسیم پر اختلاف ہے

الیکشن کمیشن کے فیصلے بعد اب قومی اسمبلی 23 مخصوص نشستیں دیگر 7جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی جبکہ ،کے پی اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں بھی سنی اتحاد کونسل کی بجائے دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کےبعد اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کا کوٹہ مکمل تبدیل ہوجائیگا۔

Back to top button