طلبا کے احتجاجی مظاہرے نظام زندگی متاثر کر رہے ہیں

امریکی نے طلبا کی جانب سے یونیورسٹی کیمپسز میں احتجاجی مظاہروں کو معمولات زندگی میں خلل ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے، وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین بیئر نے کہا ہے کہ امریکا اپنے شہریوں کے احتجاج کے حق کو تسلیم کرتا ہے لیکن جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہرے معمولات زندگی میں خلل کا باعث بن رہے ہیں۔ کرین جین نے ان خیالات کا اظہار پریس بریفنگ میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا جب ان سے مظاہرین پر پولیس کے تشدد سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے مزید کہا کہ امریکی یونیورسٹیوں میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج بہت محدود پیمانے پر تھا اور صرف چند فیصد طلبا نے شرکت کی، انھوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اموات کی شرح کے خلاف نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے غصے سے آگاہ ہیں لیکن یہ مظاہرے پُرامن ہونے چاہئے، امریکا یہود دشمنی اور نفرت آمیز تقریروں کی مذمت جاری رکھے گا، یاد رہے کہ امریکا کی جامعات میں ہونے والے اسرائیل مخالف مظاہروں میں شریک طلبا پر پولیس نے آنس گیس کی شیلنگ کی، تشدد کا نشانہ بنایا اور 500 سے زائد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔
