آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارٹی صدارت سے مستعفی ہوگئے ہیں، آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا، واضح رہے کہ آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔ ان کے پچھلے دور صدارت میں 18 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کو حاصل زیادہ تر اختیارات وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے۔
