مدینہ منورہ کی جانب آنے والے 5 ڈرونز تباہ کر دیے: سعودی فوجی اتحاد

سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہےکہ مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے مشرقی علاقوں کی جانب آنےوالے 5 ڈرون فضا میں تباہ کر دیئے گئے۔
اتحادی افواج کے ترجمان کےمطابق دفاعی کارروائی کےدوران چاروں ڈرونز کو ہدف تک پہنچنےسے پہلے ہی تباہ کردیا گیا،تاہم حملے کے ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کےبعد 10 اکتوبر سے عارضی طور پر بند سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو محدود اور سخت ترین شرائط کےساتھ فضائی ٹریفک کےلیے دوبارہ کھول دیاگیا ہے۔
سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری تازہ نوٹم کےمطابق ریاض ایئرپورٹ پر آمد اور روانگی کی پروازوں کےلیے ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ریاض کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
