یمن کی فوج کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے، 200 سے زائد جنگجو ہلاک

یمن کی فوج کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 700 سے زائد حملوں میں 200 سے زائد حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ترجمان یمنی فوج کےمطابق حملوں میں 900 سے زائد فوجی گاڑیاں اور جنگی ساز و سامان کو نقصان پہنچا،حوثیوں کے کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز،اسلحہ بردار مورچوں اور جنگجوؤں کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔
یمنی فوج کےمطابق کارروائیوں میں جنگی طیاروں،ڈرونز،فیلڈ آرٹلری،راکٹ لانچرز نے حصہ لیا۔
دوسری جانب برطانیہ نے سعودی عرب سے فوجی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کرتےہوئے رائل ایئرفورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے،ایک ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔
برطانوی حکومت کے اس اقدام کا مقصد سعودی فضائی حدود،شہروں اور اہم تنصیبات کو حوثی باغیوں کے میزائلوں اور ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

Back to top button