ڈیڑھ کروڑ کے قریب عمرہ زائرین کی آمد کاریکارڈ قائم

سعودی عرب میں گزشتہ برس 1 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار زائرین نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ یہ تعداد 2022 کے عمرہ زائرین کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے انکشاف کیا کہ 2023 کا سال عمرہ زائرین کی تعداد کے اعتبار سے ریکارڈ ساز رہا۔2019 میں سعودی عرب آنے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد ساڑھے 8 ملین تھی لیکن گزشتہ سال یہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔گزشتہ برس میں ساڑھے 13 ملین عمرہ زائرین کی سعادت حاصل کی اور یہ سب بہترین عمرہ سہولیات کی فراہمی کے مربوط اور نقائص سے پاک نظام کے باعث ممکن ہوا۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد میں ہر سال مزید اضافہ ہوتا جائے گا۔ جسے یقینی بنانے کے لیے 1.3 بلین
ڈالر سے زائد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
