امریکا کی12ریاستوں میں بارش اور برفانی طوفان

امریکا کی 12 مشرقی ریاستوں میں آندھی اور بارش کے ساتھ برفانی طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔برفانی طوفان سے بجلی کا نظام متاثر ہونے کے بعد تقریباً 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ جارجیا میں تقریبا 50 ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔ایسٹ کوسٹ کے بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے جبکہ پیسیفک اور شمال مشرق میں
آندھی اور برفباری ہورہی ہے۔
