امریکی مڈٹرم انتخابات: عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا ، باراک اوباما

سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی عوام نے مڈٹرم انتخابات میں واضح پیغام دیا ہےکہ وہ تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرنے والی سیاست اور درپیش چیلنجز کے ٹھوس حل پیش کرنےوالی قیادت چاہتے ہیں۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھاکہ عوام ایسی سیاست چاہتے ہیں جو تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرے،ملک کے ہرخطے سے بہترین امیدوار سامنے آئے،ہر امیدوار مختلف سیاسی نظریات اور پس منظر کی نمائندگی کرتا ہے،امیدواروں نے عوامی خدمت اور اپنے حلقوں کے مفادات کو ترجیح دینےکا عہد کیا۔
باراک اوباما نے کہاکہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے پاس ابھی مزید دو سال اقتدار میں رہنے کا وقت ہے،تبدیلیاں لانے اور مزید نقصان روکنے کےلیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
امریکی الیکشن نتائج: ٹرمپ کے مواخذے کا راستہ ہموار؟
باراک اوباما نے دونوں سیاسی جماعتوں کے ہزاروں انتخابی اہلکاروں اور رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا،جنہوں نے انتخابات کو منظم انداز میں مکمل کرانے اور جمہوریت کے اہم ترین عمل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا۔
