سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ کی رفتار میں خلل آیا : پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ دو سب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہوا۔
پی ٹی اےکا کہناہے کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جوڑنے والی سات بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے دو (SMW4، AAE-1) میں خرابی ہے۔
یادرہے کہ ایس ایم ڈبلیو4 سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کےاوائل تک ٹھیک ہونےکا امکان ہے جب کہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت کردی گئی ہے۔
پی ٹی آئی میں دھڑے بندی پیسوں کی بندر بانٹ پرہے : سینیٹر طلال چوہدری
پی ٹی اے حکام کاکہنا ہےکہ سب میرین کیبل اے اے ای ون کی مرمت سے انٹرنیٹ کی موجودہ صورت حال میں بہتری آئےگی۔
