بھکاری نے سکوں سےادائیگی کرکے آئی فون خرید لیا

بھارت میں مہنگے آئی فونز کو اکثر احساسِ برتری کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عام لوگ فون پر اتنا خرچ نہیں کر سکتے۔ تاہم حال ہی میں ایک بھکاری نے محض سکوں سے آئی فون خریدا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام چینل نے ایک سماجی تجربہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اگر کوئی بھکاری آئی فون خریدنے کے لیے آتا ہے تو دکاندار کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
ویڈیو میں ایک شخص بھکاری کا روپ دھار کر آئی فون 15 خریدنے کے لیے سکوں سے بھری بوری کے ساتھ جودھ پور میں موبائل شو رومز کا دورہ کرتا نظر آتا ہے۔ جب کہ کچھ موبائل اسٹورز نے اسے اندر جانے کی اجازت نہیں دی بظاہر اس کے پھٹے ہوئے کپڑوں کی وجہ سے جبکہ دیگر نے سکوں کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
شیئر کیے جانے کے بعد سے ویڈیو کو 34 ملین سے زائد بات دیکھا جاچکا ہے اور کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔ اگرچہ کچھ صارفین نے اس تجربے کو پسند کیا تاہم کچھ نے اسے بنا بنایا ڈرامہ قرار دیا۔
