ایرانی صدر نے جنگ بندی میں کردارپرپاکستان ،ملائیشیا کی تعریف کردی

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کے سلسلے میں ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کی سفارت کاری اور مسلم ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد کے لیے ملائیشیا اور پاکستان کے وزرائے اعظم سے بات چیت کی۔
ایرانی صدر نےایران کے سفارتی عزم پر زور دیا۔ انہوں نے ملائیشیا کے انسانی ہمدردی پر مبنی مؤقف کو سراہا جبکہ پاکستان کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی مؤثر کوششوں اور اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔
