وزیراعلیٰ پنجاب کی شریف میڈیکل سٹی میں میجر سرجری

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر بیان میں بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری ہوئی ہے، تاہم مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کیاکہ مریم نواز کی کس چیز کی سرجری ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرجری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب ہسپتال سے گھر منتقل ہوگئی ہیں، الحمدللہ، عید کے دن مریم نواز نے ہسپتال سے صوبے میں سکیورٹی اور صفائی سمیت دیگر امور کی براہ راست نگرانی کی۔

Back to top button