ایرانی ظالموں کوحملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑےگی: نیتن یاہو کی دھمکی

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنےبیان میں کہا کہ ایرانی میزائلوں نے سروکا اسپتال اور وسطی اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ایران کے تازہ میزائل حملوں سے ہونےوالی تباہی کے بعد اسرائیلی وزیراعٖظم نیتن یاہو نےایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نےکہا کہ ایرانی ظالموں کو اسپتال پرحملےکی بھاری قیمت چکانا پڑےگی۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ آج کے حملے کا خامنہ ای سے بدلہ لیں گے، خامنہ ای بنکر میں بیٹھ کر عوام پرحملے کروارہے ہیں، ہم آیت اللہ خامنہ ای کی حکومت کو تہس نہس کر دیں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تہران میں موجود خطرے کو ختم کرنے کے لیے حملوں میں شدت کی ہدایت کی ہے۔

امریکا اسرائیل کیساتھ جنگ میں شامل ہوا تو جوابی کارروائی کے سوا کوئی راستہ نہیں،ایرانی نائب وزیر خارجہ

 

واضح رہےکہ ایران نے آج صبح ایک دفعہ پھر اسرائیلی شہروں پر بیلسٹک میزائل داغے جس سے اب تک 32 اسرائیلیوں کے زخمی ہونےکی اطلاع ہےجب کہ  زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا نےاعتراف کیا ہےکہ یہ حالیہ جنگ میں ایران کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ ہے۔

اس حوالے سےایرانی میڈیا کا کہنا ہےکہ آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اور انٹیلی جنس ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس کیمپ کو نشانہ بنایا ہےجب کہ ساروکا اسپتال کو فوجی مراکز کے واقع قریب ہونے کی وجہ سے جزوی نقصان ہوا۔

Back to top button