ایران کا سعودی عرب میں پرنس سلطان ایئر بیس پر میزائل حملے کا دعویٰ

 

 

 

 

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے  سعودی عرب کے شہر الخرج میں پرنس سلطان ائیر بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس ایئربیس پر امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ ٹینکر طیارے موجود تھے،جنہوں نے ایران پر امریکی حملوں میں معاونت فراہم کی تھی۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس کاکہنا ہےکہ ینبع اور الخرج کو لاحق خطرات ٹل گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ رات سعودی عرب کےدونوں شہروں کےلیے ممکنہ خطرے کے پیش نظر وارننگ جاری کی گئی تھی۔

حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان مشکل میں کیوں؟

خیال رہے کہ اس سے قبل ایران نے کویت، بحرین اور اردن میں بھی امریکی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا تھا۔

 

Back to top button