سکیورٹی فورسز کی وانا میں کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

 

 

 

سکیورٹی فورسز نے وانا میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا میں بارودی مواد سے بھری گاڑی خودکش حملے سے پہلے ہی تباہ کردی گئی، گاڑی میں موجود دھماکا خیزمواد ممکنہ طور پر دہشت گرد حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا،خودکش حملے کےلیے تیار گاڑی کی مسلسل 3 دن نگرانی کی گئی اور آبادی سے دور جانے پر اسے نشانہ بنایاگیا۔

سکیورٹی ذرائع کےمطابق کارروائی میں بارود سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئے جب کہ ایک خارجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وانا میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانےپر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتےہوئے کہاکہ فورسز نے وانا اور گرد و نواح کی آبادی کو ممکنہ تباہی سے بچایا،سکیورٹی فورسز نے بارود سے بھری گاڑی اور موٹر سائیکل کو حملے سے قبل تباہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے کمال مہارت سے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا،  خودکش حملے کا ناپاک منصوبہ وقت سے پہلے ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتاہوں۔

 

Back to top button