روس کے علاقے تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 24 زخمی

روس کے مغربی علاقے تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
روسی حکام کے مطابق حملے میں ایک لاجسٹکس سینٹر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں کام کرنے والے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 24 دیگر زخمی ہوئے۔
سوشل میڈیا پر حملے کی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں، جن میں جائے وقوع پر بڑے پیمانے پر آگ اور آسمان کی جانب اٹھتے سیاہ دھویں کے بادل دیکھے جا سکتے ہیں۔
ویڈیوز میں حملے کے بعد شہریوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری، 14 فلسطینی شہید
دوسری جانب ماسکو کے میئر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین نے ماسکو ریجن کی جانب 370 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا، تاہم روسی فضائی دفاعی نظام نے بیشتر ڈرونز کو راستے ہی میں تباہ کر دیا۔
