غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری، 14 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیل نے جارحیت کو برقرار رکھتے ہوئے غزہ پر شدید بمباری کی جس میں تقریباً 14 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے نصف سے زائد ایک ڈرون حملے میں اس وقت شہید ہوئے جب وہ جنازے کے جلوس میں شرکت کے لیے جمع تھے۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس کے ساتھ ہونے والی نام نہاد جنگ بندی کے نو ماہ بعد بھی اسرائیل تقریباً روزانہ اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وسطی غزہ میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بلاطہ مارکیٹ کے علاقے میں شہریوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، جس کی تصدیق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی اور ایک مقامی ہسپتال نے بھی کی ہے۔العودہ ہسپتال کے مطابق اس حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 

حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان مشکل میں کیوں؟

عینی شاہدین کے مطابق ڈرون حملہ اس وقت کیا گیا جب فلسطینی شہری احمد یٰسین مسجد کے باہر جمع تھے اور اسی علاقے میں اس سے قبل ہونے والے ایک علیحدہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی کے جنازے کے جلوس کا انتظار کر رہے تھے۔

Back to top button