فیفا نے ورلڈ کپ 2026: فاتح ٹیم کے لیے خصوصی رنگز متعارف

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ روایتی ٹرافی اور گولڈ میڈلز کے ساتھ خصوصی چیمپئن شپ رنگز بھی دی جائیں گی۔
فیفا کے مطابق کسی بھی فیفا ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار فاتح ٹیم کو امریکی کھیلوں کی معروف روایت کے تحت خصوصی چیمپئن شپ رنگز سے نوازا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2026 کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار 26 رنگز تیار کی جائیں گی۔ ان میں سے 30 رنگز فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے مخصوص ہوں گی، جبکہ باقی ایک ہزار 996 رنگز آفیشل لائسنس یافتہ مصنوعات کے طور پر دنیا بھر کے شائقین کے لیے فروخت کی جائیں گی۔
فیفا کے مطابق ہر رنگ کے ایک جانب فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کا ڈیزائن ہوگا، جبکہ دوسری جانب فاتح ٹیم کی شناخت درج کی جائے گی۔
ہر رنگ منفرد سیریل نمبر، سرٹیفکیٹ آف آتھنٹیسٹی اور متعلقہ کھلاڑی کے مطابق مخصوص سائز کے ساتھ تیار کی جائے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فائنل کے فوراً بعد فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیڈ کوچ کو یادگاری طور پر عارضی رنگز دی جائیں گی، جبکہ فاتح ٹیم کے لیے تیار کی گئی تمام 30 مستقل رنگز بعد میں ایک خصوصی تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کی جائیں گی۔
ٹرمپ ایران کیخلاف وسیع فوجی آپریشن پر غور کر رہے ہیں، ایگزیوس کا دعویٰ
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 19جولائی کو نیویارک۔نیو جرسی سٹیڈیم میں سپین اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
