شہید ایرانی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکی حملوں میں شہید ہونے والے افراد معصوم شہری تھے اور ایران ان کی قربانی کو ہرگز فراموش نہیں کرے گا۔
ایرانی حکام کے مطابق امریکی حملوں میں شہری علاقوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ تہران اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔ ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ان حملوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
روس کے علاقے تامبوف میں یوکرینی ڈرون حملہ، 7 افراد ہلاک، 24 زخمی
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا کہنا ہے کہ اس کی کارروائیوں کا ہدف ایرانی فوجی اور لاجسٹک تنصیبات ہیں، جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔
