26 نومبر احتجاج کیس: عمر ایوب اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمے میں رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کو اشتہاری قراردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے 26 نومبر کو ہونےوالے احتجاج کے کیس کی سماعت کی۔
سیالکوٹ رنگ روڈ، کھاریاں۔راولپنڈی موٹروے سے معیشت کو فروغ ملے گا: خواجہ آصف
عدالت کی جانب سے مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیرحاضر رہے،جس پر انہیں اشتہاری قراردیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
