اسرائیل اورحماس کے مابین4روزہ جنگ بندی معاہدہ طے

اسرائیل اور حماس میں 4روزہ جنگ بندی معاہدہ طے پاگیا۔قطری حکومت نے معاہدے کااعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق حماس50اسرائیلی خواتین اورکم عمر قیدی رہا کرے گا ۔اسرائیل150فلسطینی قیدیوں کورہا کرے گا۔معاہدے پرعملدرآمدکاآغاز اگلے24گھنٹے کے دوران ہوگا۔ضرورت پڑنے پرمعاہدے میں توسیع ہو سکتی ہے ۔

اسرائیل اورروس کے مابین معاہدے میں قطر کے علاوہ مصر ،امریکا نے بھی ثالثی کا کردار ادا کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ ا جلاس میں حماس کے ساتھ غزہ کے یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دیدی گئی۔

ہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں حماس کے زیر حراست 50 افراد کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کےمعاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

حماس کے زیر حراست 50 خواتین اور بچوں کو چار دنوں میں رہا کر دیا جائے گا جبکہ اس دوران جنگ میں بھی وقفہ ہو گا۔اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی میں عارضی  وقفے کے بعد حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

معاہدے کی منظوری کیلئے کابینہ اجلاس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نے اپنی جنگی کابینہ اور نیشنل سکیورٹی کابینہ سے مشاورت کی۔

 اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مدد سے عارضی جنگ بندی اور حماس کے پاس قید یرغمالیوں کی رہائی اور عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچے ہیں لیکن اسرائیل اپنا مشن جاری رکھے گا

غزہ پررات گئے بمباری،حماس کے سربراہ کا پوتاشہید

اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Back to top button