اپنے تحفظ کے لیے ایران پر تن تنہا حملہ کیا ، اسرائیلی مندوب

اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن  نے کہا کہ ہم نےمسئلےکے حل کے لیے سفارتکاری کا انتظارکیا اور ایران پر حملہ اپنےتحفظ کےلیےتن تنہا کیا۔

اسرائیلی مندوب  نےکہا کہ انٹیلی جنس تھی کہ چند دنوں میں ایران جوہری بموں کےلیے موادتیارکرلےگا۔

اقوام متحدہ میں چینی مندوب FU CONG نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سےایران کی خودمختاری،علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے،اسرائیل فوری طور پر ایران کےخلاف کارروائیاں بندکرے۔

اسرائیل میں امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا گیا

 

اس کےعلاوہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہےکہ ایران اسرائیل کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہےاسےروکا جائے، امن اورسفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتےہوئے کہاکہ  اسرائیل کا یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے، حملے سے پورے خطے میں امن وسلامتی کی صورت حال مخدوش ہوئی ہے،عالمی برادری اس جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Back to top button