جعفر ایکسپریس حملہ،وزیراعظم کل کوئٹہ کاہنگامی دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز  کوجعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملہ پر بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں دہشتگردوں سے نمٹنے کیلئےاہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

قبل ازیں، وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا رابطہ ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، شہباز شریف نے شہداء کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا۔

Back to top button