جماعت اسلامی کے حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے10مطالبات

جماعت اسلامی نے حکومتی مزاکراتی کمیٹی کے سامنے 10 مطالبات رکھ دیئے۔
جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ حکومت 5 سو یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو 50 فیصد رعایت دے،حکومت پیٹرولیم لیوی ختم کرے اور پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے،اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔اسٹیشنری آئٹمز پر لگائے گئے ٹیکسز فوری ختم کئے جائیں،حکومتی اخراجات کم کرکے غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔
بجلی بلوں میں ٹیکسوں کیخلاف عوام پاکستان پارٹی کامظاہرہ
جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ کیپسٹی چارجز اور آئی پی پیز کو ڈالروں میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، آئی پی پیز کے ساتھ کئے گئے تمام معاہدوں کا ازسر نو جائزہ لیا جائے،زراعت اور صنعت پر ناجائز ٹیکس ختم 50 فیصد بوجھ کم کیا جائے،صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کو روزگار ملے۔تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کئے جائیں مراعات یافتہ طبقے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔
