کسان کو گائےکے پیٹ سے گھڑی مل گئی

برطانیہ میں کسان کو 50سال بعد گائے کے پیٹ سے اپنی گمشدہ گھڑی مل گئی۔
رپورٹ کے مطابق کسان کو گمان تھا کہ بھوکی گائے نے چارے کے ساتھ گھڑی نگل لی تھی۔
پنجاب حکومت کا صوبے میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
کسان جیمز نے 1950میں اپنی 21ویں سالگرہ پر گھڑی خریدی تھی جو فارم پرکام کے بعد کھو گئی تھی۔کھیت میں بھی تلاش کی گئی مگرگھڑی کہیں نہیں ملی۔
اب 50 برس بعد جیمز اسٹیل کے بیٹے نے ایک کھوجی کو اجازت دی کہ وہ اپنے میٹل ڈیٹکیٹر کی مدد سے اس جائیداد پر موجود پرانے سکوں کو تلاش کرے، جس کے دوران یہ گھڑی ملی، جو کہ گائے کے نظام انہضام سے گزر کر آنے کے بعد اب سامنے کی جانب سے سبز رنگ کی ہوگئی ہے۔
