جڑانوالہ سانحہ میں ملوث 2 ملزموں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے واقعے پر توہین مذہب کے مقدمے کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی جڑانوالہ میں مقدمہ درج ہے، گرفتار دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس نے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جن کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی
ٹی ڈی) لاہور نے گرفتار کیا تھا۔
