اداکار جاوید شیخ نے جوانی میں کتنے عشق کئے؟

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کے جوانی میں ایک ہی خاتون کیساتھ تعلقات رہے لیکن کبھی بھی وہ پلے بوائے نہیں رہے ہیں۔جاوید شیخ نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی کے متعدد معاملات سمیت شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر بھی بات کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے بیٹے اداکار شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ کے لیے کسی کو کوئی سفارش نہیں کی، ان کے بچوں نے خود اپنا مقام بنایا، بیٹے اور بیٹی کو مشورہ دیا تھا کہ ان کے کہنے پر دونوں کو ایک پروجیکٹ تو مل جائے گا لیکن دوسرا پروجیکٹ اس وقت ہی ملے گا جب ان میں قابلیت ہوگی، اس لیے وہ خود کو قابل بناکر اپنا مقام خود بنائیں۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچوں نے اپنی محنت کے بلبوتے پر شوبز میں مقام بنایا، ایک سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی مومل شیخ کو بھارتی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ میں ان کے کہنے پر کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ فلم میں انہیں پہلے ہی کاسٹ کر لیا گیا تھا جبکہ مومل شیخ کی جگہ ایک اور لڑکی کو کاسٹ کیا جا چکا تھا لیکن عین وقت پر اس لڑکی نے کام کرنے سے انکار کیا تو فلم کی ٹیم نے انٹرنیٹ پر ان کی بیٹی کی تصاویر دیکھ کر انہیں کاسٹ کیا۔
جاوید شیخ کے مطابق انہیں بھی فلم کی ٹیم نے کوئی لڑکی تلاش کرنے کا کہا تھا اور انہوں نے دو دیگر لڑکیوں سے بات کر رکھی تھی مگر دوسرے دن فلم کی ٹیم نے ان سے ان کی بیٹی مومل شیخ کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر دیکھیں۔سینیئر اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بیٹی کو کاسٹ کرنے کے لیے کوئی سفارش نہیں کی تھی، کبھی خوبصورتی بڑھانے والے انجکشن نہیں لگوائے اور نہ ہی وہ دوسرے قسم کا کوئی میک اپ کرواتے ہیں، وہ حقیقت اور قدرت پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے فٹ رہنے کیلئے ورزش کرنے سمیت صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ وہ فاسٹ اور جنگ فوڈ سے دور رہتے ہیں۔
جاوید شیخ نے تعلقات پر بات کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کی نظر میں سب سے بہترین خاتون اداکارہ نیلی تھیں، جن کے ساتھ ان کا اچھا وقت گزرا اور ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات انہیں یاد ہیں، انہوں نے اپنے تعلقات سے متعلق سچائی کبھی کسی سے خفیہ نہیں رکھی، کیوںکہ وہ غلط نہیں تھے، انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی دھوکا نہیں کیا تھا۔
اداکار کے مطابق خواتین سے معاشقے کی باتیں وہ لوگ چھپاتے ہیں جنہوں نے دھوکے کیے ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا، یہ بھی کہا کہ انسان کو متعدد بار محبت ہو سکتی ہے، اس سے قبل بھی جاوید شیخ جوانی میں کیے گئے اپنے معاشقوں پر کھل کر بات کرتے آئے ہیں اور ماضی میں بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلی کی شخصیت کی تعریفیں کی تھیں۔
جاوید شیخ ماضی میں بھی انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ ان کے تعلقات اداکارہ نیلی کے علاوہ دیگر اداکاراؤں سے بھی رہے، نیلی سے قبل اداکارہ سلمیٰ آغا سے تعلقات استوار کیے تھے، جن سے بعد ازاں انہوں نے شادی کرلی تھی، سلمیٰ آغا سے قبل انہوں نے زینت منگی سے شادی کی تھی، جن سے ان کے بیٹے شہزاد اور بیٹی مومل شیخ ہیں۔
پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے اعتراف کیا کہ ان کے جوانی میں ایک ہی خاتون کیساتھ تعلقات رہے لیکن کبھی بھی وہ پلے بوائے نہیں رہے ہیں۔جاوید شیخ نے حال ہی میں صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ماضی کے متعدد معاملات سمیت شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری پر بھی بات کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی اپنے بیٹے اداکار شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ کے لیے کسی کو کوئی سفارش نہیں کی، ان کے بچوں نے خود اپنا مقام بنایا، بیٹے اور بیٹی کو مشورہ دیا تھا کہ ان کے کہنے پر دونوں کو ایک پروجیکٹ تو مل جائے گا لیکن دوسرا پروجیکٹ اس وقت ہی ملے گا جب ان میں قابلیت ہوگی، اس لیے وہ خود کو قابل بناکر اپنا مقام خود بنائیں۔
جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ان کے دونوں بچوں نے اپنی محنت کے بلبوتے پر شوبز میں مقام بنایا، ایک سوال کے جواب میں جاوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی مومل شیخ کو بھارتی فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ میں ان کے کہنے پر کاسٹ نہیں کیا گیا تھا۔اداکار نے بتایا کہ فلم میں انہیں پہلے ہی کاسٹ کر لیا گیا تھا جبکہ مومل شیخ کی جگہ ایک اور لڑکی کو کاسٹ کیا جا چکا تھا لیکن عین وقت پر اس لڑکی نے کام کرنے سے انکار کیا تو فلم کی ٹیم نے انٹرنیٹ پر ان کی بیٹی کی تصاویر دیکھ کر انہیں کاسٹ کیا۔
جاوید شیخ کے مطابق انہیں بھی فلم کی ٹیم نے کوئی لڑکی تلاش کرنے کا کہا تھا اور انہوں نے دو دیگر لڑکیوں سے بات کر رکھی تھی مگر دوسرے دن فلم کی ٹیم نے ان سے ان کی بیٹی مومل شیخ کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر دیکھیں۔سینیئر اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بیٹی کو کاسٹ کرنے کے لیے کوئی سفارش نہیں کی تھی، کبھی خوبصورتی بڑھانے والے انجکشن نہیں لگوائے اور نہ ہی وہ دوسرے قسم کا کوئی میک اپ کرواتے ہیں، وہ حقیقت اور قدرت پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے فٹ رہنے کیلئے ورزش کرنے سمیت صحت مند غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ وہ فاسٹ اور جنگ فوڈ سے دور رہتے ہیں۔
جاوید شیخ نے تعلقات پر بات کرتے ہوئے یہ اعتراف بھی کیا کہ ان کی نظر میں سب سے بہترین خاتون اداکارہ نیلی تھیں، جن کے ساتھ ان کا اچھا وقت گزرا اور ان کے ساتھ گزارے گئے لمحات انہیں یاد ہیں، انہوں نے اپنے تعلقات سے متعلق سچائی کبھی کسی سے خفیہ نہیں رکھی، کیوںکہ وہ غلط نہیں تھے، انہوں نے کسی کے ساتھ کوئی دھوکا نہیں کیا تھا۔
اداکار کے مطابق خواتین سے معاشقے کی باتیں وہ لوگ چھپاتے ہیں جنہوں نے دھوکے کیے ہوتے ہیں جبکہ انہوں نے ایسا کچھ بھی نہیں کیا، یہ بھی کہا کہ انسان کو متعدد بار محبت ہو سکتی ہے، اس سے قبل بھی جاوید شیخ جوانی میں کیے گئے اپنے معاشقوں پر کھل کر بات کرتے آئے ہیں اور ماضی میں بھی ایک انٹرویو میں اداکارہ نیلی کی شخصیت کی تعریفیں کی تھیں۔
جاوید شیخ ماضی میں بھی انٹرویوز میں بتا چکے ہیں کہ ان کے تعلقات اداکارہ نیلی کے علاوہ دیگر اداکاراؤں سے بھی رہے، نیلی سے قبل اداکارہ سلمیٰ آغا سے تعلقات استوار کیے تھے، جن سے بعد ازاں انہوں نے شادی کرلی تھی، سلمیٰ آغا سے قبل انہوں نے زینت منگی سے شادی کی تھی، جن
گولڈ جوڑے امیتابھ بچن اور جیا بچن کا 50 سال کا ساتھ
سے ان کے بیٹے شہزاد اور بیٹی مومل شیخ ہیں۔