اردن: اربد میں دھماکا خیز مواد گرنے سے 2 شہری زخمی

اردن کے سرکاری میڈیا کے مطابق  اردن کے شمالی شہر اربد میں دھماکا خیز مواد گرنے سے دو شہری زخمی ہو گئے ہیں ،  یہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری حملوں کے بعد اردن میں پہلی بار جانی نقصان کا واقعہ ہے۔

سی این این کی رپورٹ کےمطابق اردن کے سرکاری نشریاتی ادارے ’المملکہ ٹی وی‘ کی جانب سے نشر کی گئی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ واقعےمیں متاثرہ عمارت کو حکام نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

اردنی افواج نےجمعےکے روز کہا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گی۔

افواج کےبیان کےمطابق،اردنی فضائیہ کے طیاروں اور فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کے دن اردن کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے کئی میزائل اور ڈرون مار گرائے۔

اسرائیل اب نتائج بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے : اعلیٰ کمانڈر پاسداران انقلاب

 

اسرائیل، جو اردن کے ساتھ ایک طویل سرحد رکھتا ہے، نے جمعہ کو ایران پر بے مثال حملے کیے، جن کا ہدف ایران کا ایٹمی پروگرام اور اعلیٰ فوجی قیادت تھی، اس کے بعد ایران نے اسرائیل پر متعدد جوابی حملے کیے ہیں۔

اردن نے اسرائیل کےابتدائی حملے کے بعد عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، تاہم اردن کے سول ایوی ایشن ریگولیٹری کمیشن نے سی این این کو بتایا کہ ہفتے کی صبح پروازیں دوبارہ بحال کر دی گئیں۔

Back to top button