جنیداکبرنےشیرافضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی مخالفت کردی

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کےصدرجنید اکبرخان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ شیرافضل مروت پارٹی کا حصہ رہیں۔عمران خان سے مل کر بات کروں گا۔
تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنیداکبرکا میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ ویسے شیرافضل مروت سے متعلق ہدایات کا علم نہیں ہے اورنہ ہی اس بات کا تعلق صوابی جلسےسے ہے لیکن بہرحال میں عمران خان سے جب ملوں گا تو اپنا مؤقف ان کے سامنے رکھ دوں گا۔میری توخواہش ہوگی کہ شیرافضل مروت پارٹی میں رہیں کیوں کہ انہوں نے برے وقت میں مجھے سپورٹ کیا جس پرمیں ان کا احسان مند ہوں۔برے وقت میں میرے لیے سب سےتوانا آواز شیر افضل مروت ہی تھے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا،انیں پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیرافضل مروت کےصوابی جلسہ میں کردار پررہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی،جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پر برہمی کا اظہارکیا۔
ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیرافضل مروت سےبطور ایم این اےاستعفیٰ مانگا جائے گا۔
اب پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے انہیں نکالنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔