کراچی میں ہلکی، تیز بارش کا سلسلہ جاری

مون سون کے دوسرے مرحلے کے دوران کراچی میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی کہیں ہلکی اور تیز بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم معتدل ہوگیا ہے۔
گلشن معمار، نیو کراچی اور سرجانی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے لگی۔
اس سے قبل شہر میں موسم شدید گرم تھا تاہم بارش کے بعد گرمی کی شدت کسی حد تک کم ہوئی ہے۔
