پریانکا، کرینہ کا منی پور واقعہ پر اظہار برہمی

منی پور فسادات اور خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی واقعات پر بالی ووڈ اداکارائیں بھی بول پڑیں، کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا نے خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر منی پور میں پیش آئے شرمناک واقعے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ گھناؤنا جرم ہونے کے 77 دن بعد ویڈیو وائرل ہوئی تو کارروائی کی گئی۔اس معاملے کا کسی صورت کوئی جواز نہیں بنتا، ہم خواتین کے ساتھ یہ سلوک کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ پورے ملک کو اس واقعے پر شرمندہ ہونا چاہئے اور انصاف کے لیے متحد ہوکر آواز اٹھانا چاہئے۔کرینہ کپور نے اپنی انسٹا سٹوری پر اس واقعے پر دکھ اور غصّے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’منی پور میں جو ہوا وہ انتہائی پریشان کن ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ جب تک واقعہ کے ذمے داروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی نہیں کی جاتی اور انہیں سزا نہیں ملتی مذمت کے الفاظ کی کوئی اہمیت نہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے دوران 2 خواتین کو برہنہ کر کے سر عام گھمانے اور مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا

نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل

نشانہ بنانے کی وائرل ویڈیو سامنے آئی تھی۔

Back to top button