خیرپور:زائرین کی بس کو حادثہ، 16 جاں بحق، 25 زخمی

خیرپور میں قومی شاہراہ پر لاہور سے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کیلئے آنیوالےزائرین کی کوچ الٹنے سے16 افراد جاں بحق اور25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

خیرپورکی تحصیل رانی پور میں قومی شاہراہ پرحضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کیلئےجانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔حادثے میں 16 زائرین جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنےپرریسکیو اورپولیس حکام موقع پر پہنچے جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اوررانی پور ہسپتال منتقل کیا۔

مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔

مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی حادثے کے مقام پر پہنچ گئی اور انتظامیہ کی مدد کی کوشش کی۔

Back to top button