خلیل الرحمان قمرکابھارت میں کام کرنےکی خواہش کااظہار

 فلم لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اب وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی کام کرنے کیلئےتیار ہے جب کہ بولی وڈ کی مشہور فلم ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ ان کے ڈرامے کی کاپی ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ انڈیا میں بھی کام کریں گے۔ سالوں سے ان کا اصول رہا ہے کہ وہ بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے، انہوں نے متعدد پیش کشیں مسترد کیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔اپنے ملک پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا لیکن ان کے ساتھ غلط کیا گیا، جس کے بعد اب میں حب الوطنی کم ہوچکی۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے اغوا اور خود پر تشدد کے ہنی ٹریپ کیس کو جواز بناکر بھارت میں کام کرنے کا اعلان بھی کیا۔ماضی وہ اس لیے بھارت میں کام کرنے کے لیے راضی نہیں ہوتے تھے، کیوں کہ وہاں ہمارے لوگوں اور ہیروز کی عزت نہیں کی جاتی۔

Back to top button