پاک فوج کی پوسٹ پر خوارج کاحملہ ناکام،10 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

عالمی طاقتیں، دہشت گرد اور پاکستان کے دشمن ہماری نااتفاقی کا فائدہ اٹھارہے ہیں: بلاول بھٹو

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ حملے کے دوران ایک خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کےجوانوں نے خوارج کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں چیک پوسٹ پرخارجی دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں حالیہ برسوں میں دہشتگردی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Back to top button