خیبرپختونخوا، پنجاب میں الیکشن تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا

ای سی پی کے مطابق انھوں نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، دونوں صوبوں کے گورنرز کو بھی اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ای سی پی کے مطابق لاء ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاچکی ہیں۔
مریم نواز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
