خیبرپختونخوا: ججز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ججز اسکواڈ کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیاگیا جس کےنتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔نامعلوم افراد کےحملے میں 2 اہلکاروں کےزخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کاتعلق خیبر پختونخوا کےضلع جنوبی وزیرستان ہے۔
بارودی مواد برآمدگی کیس: رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ججز کےقافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سےشہید اہلکاروں میں سپاہی عبداللہ اور سپاہی صمد شامل ہیں،دہشت گردوں کےحملے میں ججز محفوظ رہے۔حملہ ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر بھگوال کےقریب کیاگیا۔
