پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر،ممبران کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر ممبران کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کردیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریفرنس جمع کروایا۔ریفرنس 430 صفحات پر مشتمل ہے۔
پی ٹی آئی کویوم آزادی پر مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کے دیگر ممبران جانبدار ہیں۔جنرل الیکشن میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ریفرنس میں انتخابی بے ضابطگیوں کے ثبوت بھی لگائے گے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے قانون اور آئینی زمہ داریوں کا مظاہرہ نہیں کیا۔چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کو کام کرنے سے روکا جائے۔
