پی ٹی آئی کویوم آزادی پر مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی

 پی ٹی آئی کو یوم آزادی پر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ مل سکی۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف کو یوم آزادی پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔

 جسٹس مزمل اختر شبیر نے اکمل خان کی درخواست پر ریمارکس دیے کہ تحریک انصاف ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں دوبارہ درخواست دائر کر سکتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے  رپورٹ وکیل حبیب اللہ کے عدالت میں جمع کروائی۔

 پولیس گروپ کے افسران کی ایف سی میں 1سال تعیناتی لازمی قرار   

 ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہے۔چودہ اگست کو مختلف شہری مینار پاکستان آکر نیشنل ڈے کو مناتے ہیں۔امن وامان کی  صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی ۔پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایونٹس کی درخواست دی تھی۔

Back to top button