لاہور کیلئے 2 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا فیصلہ

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے لاہور کو گندگی سے پاک کرنے کے منصوبے میں دو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کیلئے عالمی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کمیونٹی لیول پر اتنے بڑے میکینکل ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیے جائیں گے۔سی ای او عمران امین کے مطابق ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی پلانٹس کی تنصیب کے تمام اخراجات کمپنی خود اٹھائے گی اور اس سلسلے میں حکومت سے بجٹ نہیں لیا جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ کمیونٹی سے لی گئی رقم کے ذریعے عالمی کمپنیوں کو ادائیگی کی جائے گی، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب جون 2023 میں شروع کر کے پورے ایک سال میں جون 2024 میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب ہونے سے روزانہ 1100 کیوسک پانی کو صاف کر کے ریور راوی میں پھینکا جائے گا، دو واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ محمود بوٹی اور شاہدرہ کے مقام پر نصب کئے جائیں گے۔
