روڈا کا دریائے راوی پر تین نئے بیراج بنانے کا فیصلہ

لاہور میں زیر زمین پانی کی نیچے جاتی ہوئی سطح کو اوپر لانے اور بہتر بنانے کیلئے روڈا نے دریائے راوی پر تین نئے بیراج بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منصوبے پر کام کا آغاز کرنے کیلئے روڈا انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے، ریور فرنٹ راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے راوی پر تین نئے بیراجوں سے 1.7 بلین لیٹر پانی کو ذخیرہ کیا جائے گا۔

روڈا کے سی ای او عمران امین نے بتایا کہ جب نئے بیراج بنائے جائیں گے تو ان میں ذخیرہ ہونے والا پانی زمین میں جذب ہو کر زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

انھوں نے بتایا کہ روڈا سٹی میں لگائے جانے والے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے لاہور کا روزانہ کا 100 کیوسک پانی صاف کر کے دریائے راوی میں پھینکا جائے گا۔بارشوں کے پانی اور بی آر بی نہر سے بھی پانی کو دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔

Back to top button