خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسروں کے تبادلے

خیبرپختونخوا سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 افسروں کے تبادلے کردیے گئے ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تبادلوں کے احکامات کے تحت گریڈ 21، 20، 19 اور 18 کے افسران کو صوبے سے تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تبادلہ کیے جانے والے افسروں میں گریڈ 21 کے اکرام اللہ اور عنبر علی خان، گریڈ 20 کے شاہد اللہ اور سہیل خان، گریڈ 19 کے شاہ فہد، کیپٹن ریٹائرڈ میاں عادل اقبال، محمد عثمان، کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم اور شفیع اللہ خان شامل ہیں۔
اسی طرح گریڈ 18 کے کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان، وقار علی، کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان، محمد احتشام الحق اور محمد فہیم کے بھی خیبر پختونخوا سے تبادلے کیے گئے ہیں۔ تمام متعلقہ افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
