کرسٹیانو رونالڈو عارضی طور پر معطل، پرتگال فٹبال فیڈریشن کو کپتان کی واپسی کا انتظار
نیشنز لیگ کے فائنل کی ابتدائی الیون میں شامل نہ کیے جانے پر رونالڈو کے کیمپ چھوڑنے کا دعویٰ، فیڈریشن کے صدر نے فریقین کے درمیان بات چیت کی تصدیق کر دی

پرتگال: پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان اور 41 سالہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پرتگال فٹبال فیڈریشن کے صدر پیڈرو پروینسا کے مطابق اس معاملے پر تمام فریق مل بیٹھ کر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال کو اپنے کپتان کی ٹیم میں واپسی کی شدید خواہش ہے۔
واضح رہے کہ خبر کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے نیشنز لیگ کے فائنل کے لیے ابتدائی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا۔
