بلوچستان : سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتےہوئے فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ سی ٹی ڈی نے بارکھان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے،دہشت گردوں کے مکمل خاتمہ کےلیے سکیورٹی فورسز، پولیس اور سی ٹی ڈی پُرعزم ہیں۔
