پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دےدی۔
ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس نے پیپلز پارٹی کی دعوت پر پی ٹی آئی قیادت سے مشاورت کےلیے وقت مانگا ہے تاہم اپوزیشن نے کمیٹی میں شرکت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اپوزیشن لیڈرز محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے چند گھنٹوں میں پیپلز پارٹی وفد کی یہ دوسری ملاقات ہے جس میں علامہ راجہ ناصر عباس نے انتخابات میں شفافیت مؤثر بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔
پیپلز پارٹی کے وفد نے قائد حزب اختلاف کو بلاول بھٹو کا پیغام پہنچا دیا
ذرائع کےمطابق کمیٹی 2024 کے عام انتخابات،ضمنی انتخابات،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلیوں کا جائزہ لےگی،دھاندلیوں کے ذمہ داران کا تعین کرکے آئندہ کےلیے اس کا راستہ روکے گی جب کہ کمیٹی شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے سفارشات بھی مرتب کرےگی۔
اس موقع پر سینئر رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے جواب کےلیے مشاورت کا وقت مانگا ہے اور امید ہے مثبت جواب ملے گا۔

One Comment